2016-02-27

Soorat se us ki behtar soorat nahi he koi

صورت سے اس کی بہتر صورت نہیں ہے کوئی

صورت سے اس کی بہتے صورت نہیں ہے کوئی
دیدارِ یار سی بھی دولت نہیں ہے کوئی
میں نے کہا " کبھی تو تشریف لاؤ " بولے
" معذور رکھیے، وقتِ فرصت نہیں ہے کوئی"
ہم کیا کہیں کسی سے کیا ہے طریق اپنا
مذہب نہیں ہے کوئی، ملت نہیں ہے کوئی
ہم شاعروں کا حلقہ ، حلقہ ہے عارفوں کا
نا آشنا ئے معنی صورت نہیں ہے کوئی
ما و شما ، کہ و مہ کرتا ہے ذکر تیرا
اس داستاں سے خالی صحبت نہیں ہے کوئی
شہرِبُتاں ہے آتش اللہ کو کرو یاد
کس کو پکارتے ہو حضرت نہیں ہے کوئی
       خواجہ حیدر علی آتشؔ

No comments:

Post a Comment