Showing posts with label Poets. Show all posts
Showing posts with label Poets. Show all posts

2016-02-09

Mirza Asad ullah Khan Ghalib


اُردو زبان کے مشہور شاعر
اسد اللہ خان غالب
( 1797-1869) برطانوی انڈیا
غالب کا پورا نام اسد اللہ خان غالب تھا۔ آپ آخری مغل تاجدار کے درباری شاعر بھی تھے۔ آپ ایک ترک خاندان کے ہاں آگرہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے دادا اٹھارویں صدی کے آخر میں ہجرت کرکے انڈیا آگئے تھے۔ان کا خاندان ایک فوجی خاندان کے طور پر مشہور تھا، آپ کے دادا، والد اور تمام چچا انڈین آرمی میں رہ چکے تھے۔ آپ بچے ہی تھے کہ آپ کے والد ایک جنگ میں مارے گئے۔آپ کی پرورش آپ کے چچا اور کچھ دورکے رشتہ داروں نے کی۔
               آپ کی شادی کم عمری ہی میں ہوگئی تھی جوکہ اتنی خوشگوار ثابت نہیں ہوئی تاہم آپ کے سات بچے ہوئے جو کے بچپن ہی میں فوت ہوگئے۔ان سب باتوں نے غالب کو اندر سے بہت متاثر کیا مگر ساتھ ہی آپ کی شاعرانہ صلاحیتوں کو جلا بھی بخشی۔ غالب کی زندگی مختلف قسم کی تہزیبوں، رواجوں، زبانوں اور معاشرتی ڈھانچوں کے درمیان گزری۔ آپ کوانڈیا کا آخری کلاسیکل شاعر کہا جاتا ہے اورجدید اُردو کا پہلا شاعر بھی۔
       آپ درباری شاعر بھی تھے اور آپ نے فارسی زبان میں بھی شاعری کی جو کہ اس وقت کی سرکاری زبان تھی مگر آپ کی اصل وجۂ شہرت آپ کا اُردو کلام ہے۔
        آپ نے مغلیہ دورکا آخر اور برطانوی دور کا آغاز اپنی آنکھوں سے دیکھا۔
آپ کی شاعری اس دور کے مسلمانوں اور ہندوؤں میں یکساں مقبول ہوئی 

  

Ubaid ullah Aleem

اُردو شاعر عبید اللہ علیم

                            آپ کا شمار اردو زبان کے جدید شاعروں میں ہوتا ہے اور آپ کو بہترین غزل نگاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ آپ 12 جون 1939 کو بھوپال انڈیا میں پیدا ہوئے۔آپ نے کراچی یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے کیا اور ریڈیو پروڈیوسر کے طور پر1967 تک کام کرتے رہے۔ آپ کی پہلے شادی 1970 میں ہوئی اور پھر نوے کی دہائی میں آپ نے دوسری شادی بھی کی۔
              1974میں آپ کی پہلی کتاب ' چاند چہرا ستارہ آنکھیں' شائع ہوئی۔ آپ 1978 تک پاکستان ٹیلی ویژن کے چئرمین بھی رہے۔ آپ کی کتاب کو آدم جی ایورڈ ملا جو کہ پاکستان کا سب سے بڑا ادبی ایوارڈ ہے۔
        آپ کی دوسری کتاب 'ویران سرائے کا دیا' 1986 میں شائع ہوئی۔ آپ کا انتقال 18 مئی 1998 کو دل بند ہوجانے کی وجہ سے کراچی میں ہوا
           


Nasir Kazmi

اُردو شاعر ناصرکاظمی
  
      
ناصر کاظمی کا اصل نام سیّد ناصر رضا کاظمی تھا۔ آپ 8 دسمبر 1925 کوانبالہ پنجاب برطانوی انڈیا میں پیدا ہوئے آپ پاکستانی شاعر ہیں اور آپ کی شہرت ایک جدید شاعر کی ہے خاص طور پر استعاروں اور چھوٹی بحر کے استعمال کی وجہ سے۔
                    آپ کی شاعری سادہ الفاظ جیسے چاند، رات، بارش، موسم،یاد، تنہائی دریا جیسے الفاظ پر مشتمل ہوتی جنہیں آپ اپنے شاعرانہ انداز سے زندگی عطا کردیتے تھے آپ ایک افسردہ قسم کی سوچ کے باوجود ایک رومانوی اور خوش امید شاعر تھے
               ناصر کاظمی کا انتقال 2 مارچ 1972 کو لاہور میں ہوا آپ کو معدہ کا کینسر تھا آپ کی وفات پر پاکستان پوسٹ نے یارگاری ٹکٹ بھی جاری کیا
                       


2016-02-08

Bashir Badar

بشیر بدر
ہندوستان کے اردو شاعر
بشیر بدر کا اصلی نام سیّد محمد بشیرہے۔ آپ15فروری 1935 کوایودیا، انڈیا میں پیدا ہوئے۔ آپ ایک ہندوستانی شاعر ہیں۔ آپ علی گرہ مسلم یونیورسٹی کے ابتدائی طالب علموں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ آپ شادی شدہ ہیں اور دو بیٹوں اور ایک بیٹی کے باپ ہیں۔ آپ علی گڑہ یونیورسٹی ایریا میں اپنی طالب علمی اور پھر استادی دور میں بھی کچھ عرصہ مقیم رہے۔ کچھ عرصہ آپ میروت ، یو پی میں بھی رہے پھر آپ دہلی شفٹ ہوگئے اور پھر بھوپال۔ آج کل آپ بھوپال میں مقیم ہیں۔
      بشیر بدر نے بہت ساری اردو غزلیں لکھیں۔ آپ اردو اکیڈمی کے چئرمین بھی رہے۔ آپ کو ادبی خدمات کے سلسلے میں 1999 میں پدما شری ایوارڈ بھی ملا۔ اس کے علاوہ آپ کو سہتیا اکیڈمی ایوارڈ بھی مل چکا ہے جو آپ کو اپنی شاعری کی کتاب آس کی وجہ سے 1999 ہی میں ملا۔

2016-02-04

Abdul Hamid Adam

عبد الحمید عدم

عبدالحمید عدم 10 اپریل 1910 کو تلونڈی موسٰی، گجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔ تاہم اپنے ایک آرٹیکل میں جو 'فنون' لاہور سے شائع ہوا آپ نے بیان کیا کہ آپ کے والد لائیل پور( فیصل آباد) میں رہتے تھے جہاں 1910 میں آپ کی پیدائش ہوئی۔ آپ مے اپنی ساری تعلیم گھر پر ہی پوری کی اور پھر اسلامیہ ہائی سکول سے میٹرک کیا جو کہ بھاٹی گیٹ لاہور میں ہے۔ایف اے آپ نے پرائیویٹ کیا۔ اس کے بعد آپ کو ملٹری اکاؤنٹس میں نوکری مل گئی۔ دس سال کے بعد آپ عراق چلے گئے اور وہاں ایک عراقی لڑکی سے شادی کرلی۔ کچھ عرصہ بعد آپ واپس آئے اور ایس اے ایس کا متحان پاس کرکے اپنی ملٹری اکاؤنٹس والی نوکری پر بحال ہوگئے۔ پاکستان بننے کے بعد آپ کا تبادلہ راولپنڈی ہوگیا۔ 1948 میں آپ ڈپٹی اسسٹنٹ کنٹرولر کے عہدے پر فائز ہوگئے اور 1966 یعنی اپنی ریٹائرمنٹ تک اسی عہدے پر رہے۔ آپ کا انتقال 10 مارچ 1981 کو ہوا۔










  

2016-02-03

Ahmed Nadeem Qasmi

احمد ندیم قاسمی


آپ کی تاریخِ پیدائش 20 نومبر 1916 ہے ۔ آپ اردو اور انگلش دونون زبانوں کے شاعر تھے۔ آپ پاکستانی تھے اور شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ صحافی۔ ادیب۔ ڈرانہ نگاراور افسانہ نگار بھی تھے۔ آپ نے 50 کے قدیب کتابیں لکھیں۔ آپ تقریبا آدھی صدی  ' فنون ' کے اڈیٹر اور پبلشر بھی رہے۔ 1968 میں آپ کو پرائڈ آف پرفارمنس اور 1980 میں ستارۂ امتیاز ملا جوآپ کو آپ کی ادبی خدمات کے صلے میں ملا۔ آپ 10 جولائی 2006 کو فوت ہوئے۔
















Parveen Shakir





پروین شاکر


پروین شاکرکی تاریخِ پیدائش 24 نومبر 1952 ہے۔ آپ ایک شاعر کے علاوہ ایک استاد اور ایک سول سرونٹ بھی تھیں۔ آپ مے بہت چھوٹی سی عمر میں لکھنا شروع کیا اور اپنی پہلی شاعری کی کتاب ' خوشبو ' کے نام سے 1976 میں شائع کروائی۔ ان کو اپنی ادبی خدمات کے سلسے میں 1976 ہی میں 'پرائڈ آف پرفارمنس' سے بھی نوازا گیا۔ پروین شاکر 1994 میں دفتر جاتے ہوئے ایک کار کے حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔      


Ahmed Faraz

احمد فراز

احمد فراز اردو کے ایک مشہور شاعر تھے آپ کی تاریخِ پیدائش 12 جنوری 1931 ہے۔ آپ کوہاٹ میں پیدا ہوئے۔ آپ پاکستانی شاعر ہیں اور آپ کا شمار پائے کے جدید اردو شاعروں میں ہوتا ہے۔ آپ کا اصل نام سیّد احمد شاہ تھا۔ آپ کو ' ہلالِ امتیاز' اور پھر فوت ہونے کے بعد ' ہلالِ پاکستان' سے نوازا گیا۔ آپ 25 اگست 2008 کو فوت ہوئے۔