کچھ نظر آیا نہ پھر جب تُو نطر آیا مجھے
کچھ نظر آیا نہ پھر جب تُو نظر آیا مجھے
جس طرف دیکھا مقامِ ہُو نظر آیا مجھ
دیدۂ یعقوب سے دیکھا جو عالم کی طرف
یوسف اُس بازار میں ہر سو نظر آیا مجھے
خالِ مشکیں کا ترے جس رات افسانہ بنا
سو گیا تو خواب میں ہندو نظر آیا مجھے
تو نے دکھلائی صنم برقع کی جالی سے جو آنکھ
دام میں صیّاد کے آہو نظر آیا مجھے
وصل کی شب کردیا بے کاررعبِ حسن نے
دست و پا ہر ایک بے قابو نظر آیا مجھے
یاد کر اُس گل کو آتؔش مثلِ شبنم رودیا
پیرہن کوئی اگر خوشبو نظر آیا مجھے
خواجہ حیدر علی آتؔش
دیدۂ یعقوب سے دیکھا جو عالم کی طرف
یوسف اُس بازار میں ہر سو نظر آیا مجھے
خالِ مشکیں کا ترے جس رات افسانہ بنا
سو گیا تو خواب میں ہندو نظر آیا مجھے
تو نے دکھلائی صنم برقع کی جالی سے جو آنکھ
دام میں صیّاد کے آہو نظر آیا مجھے
وصل کی شب کردیا بے کاررعبِ حسن نے
دست و پا ہر ایک بے قابو نظر آیا مجھے
یاد کر اُس گل کو آتؔش مثلِ شبنم رودیا
پیرہن کوئی اگر خوشبو نظر آیا مجھے
خواجہ حیدر علی آتؔش
No comments:
Post a Comment