خلوصِ عشق کا اقرار فرما
خلوصِ عشق کا اقرار فرما
ہمیں بھی سرفرازِ دار فرما
ہمیں پینے کی عادت پڑگئی ہے
نگاہِ مست سے سرشار فرما
جوانی پر بھی لازم ہے عبادت
طوافِ کوچۂ دلدار فرما
مجھے ہر چیز حاصل ہوگئی ہے
تو پھر اک مرتبہ انکار فرما
مجھ جھک کر نہ مل محشر میں زاہد
مجھے اتنا نہ زیرِ بار فرما
عدؔم واقف ہے تو موسم کی ضد سے
پیالہ تھام ، اور اشعار فرما
عبدالحمید عدمؔ
No comments:
Post a Comment