گلی کوچوں سے بھی زنجیر کا موسم گزرنے دے
گلی کوچوں سے بھی زنجیر کا موسم گزرنے دے
مرے ہم رقص! یہ تعزیر کا موسم
گزرنے دے
کبھی پیڑوں پہ برگ و بار
کے بازو کشادہ کر
پھر اُن کے سائے میں رہ گیر کا مہسم گزرنے
دے
بہت ممکن ہے ہم ایک دوسرے ہر منکشف ہوجائیں
ذرا آئینہ و تصویر
کا موسم گزرنے دے
چراغِ سنگِ طفلاں جن گلی کوچوں میں جلتے
ہیں
وہاں سے بھی کبھی تشہیر کا موسم
گزرنے دے
تجھے کتنا یقیں ہے اپنے ہونے
اور نہ ہونے کا
کبھی کاغذ سے بھی تحریر کا موسم
گزرنے دے
مری آنکھوں میں فصلِ خواب کب کی ہوچکی،اب
تو
دبے پیروں سہی تعبیر
کا موسم گزرنے دے
نئے موسم کے پہلے قافلےمیں اس کو ڈھونڈیں
گے
سلیمؔ اب کی دفعہ
آخیر کا موسم گزرنے دے
سلیمؔ کوثر
No comments:
Post a Comment